صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گورنر جنرل دولت مشترکہ آسٹریلیا ڈیوڈ ہرلے کے نام خط، آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے قیمتی جانی اور املاک و جنگلی حیات کے نقصانات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجہ میں قیمتی جانی اور املاک و جنگلی حیات کے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر جنرل دولت مشترکہ آسٹریلیا ڈیوڈ ہرلے کے نام اپنے خط میں صدر مملکت نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور تمام متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے نتیجہ میں قیمتی جانی اور املاک و جنگلی حیات کے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر جنرل دولت مشترکہ آسٹریلیا ڈیوڈ ہرلے کے نام اپنے خط میں صدر مملکت نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور تمام متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے دوست عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امید ہے کہ آسٹریلیا کے عوام اس مشکل پر قابو پا لیں گے۔ صدر مملکت نے گورنر جنرل دولت مشترکہ آسٹریلیا کی اچھی صحت اور آسٹریلیا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہا رکیا۔