وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت ملک سے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں، حکومت کو ہمیشہ عام لوگوں کی …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت ملک سے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں، حکومت کو ہمیشہ عام لوگوں کی فکر رہتی ہے اور وہ ان کی خدمت پر یقینی رکھتی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی رکھتی ہے، کرپشن میں ملوث عناصر کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی بلکہ انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔ علی محمد خان نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے، بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں کے قائدین خود بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور بدعنوانی میں ملوث رہے، کوئی بھی بدعنوان رہنما سیاسی وابستگی اور اثرورسوخ رکھنے کے باوجود راہ فرار اختیار نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت پر غیرضروری تنقید سے گریز کرے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومت شفاف احتساب اور اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرے گی ، اصلاحات کے ذریعے اداروں کو مضبوط کرنا اور ان کی کارکردگی کو مزید موثر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔