اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے بم دھماکہ کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار …
چیئرمین سینٹ کی کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پربم دھماکہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے بم دھماکہ کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی میکانگی روڈ پر ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔








