سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو اس …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے ہمت اور حوصلہ عطاءکرنے کی دعا کی۔