اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کوئٹہ میں میگانکی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی …
سپیکروڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ میں میگانکی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کوئٹہ میں میگانکی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کوئٹہ میں اپنے مذموم مقاصد کیلئے بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، ہمارے دفاعی ادارے ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ قاسم سوری نے کہا کہ دہشت گرد ایسے بذدلانہ حملوں سے ہمارے سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے روح کے ایصال ثواب، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔








