منشیات کے ذریعے نئی نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کے ذریعے نئی نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کے سدباب کیلئے حکومت جذبہ سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جامعہ کے حکام اور اساتذہ کو زندگی ایپ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر …

اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کے ذریعے نئی نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کے سدباب کیلئے حکومت جذبہ سے کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جامعہ کے حکام اور اساتذہ کو زندگی ایپ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدریویش بھی موجود تھے۔ شہر یار آفریدی نے اس موقع پر صدر جامعہ سے درخواست کی کہ وہ ڈرگ ایپ کا عربی میں ترجمہ کرائیں تاکہ اسے دنیا میں بھجوایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جامع ڈرگ ڈیٹا تیار کررہی ہے تاکہ منشیات کے کاروبار سے تعلق رکھنے کیلئے ہر فرد کو فوری طور پر شناخت کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ پیغام پوری دنیا میں پھیلا دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر احمد یوسف احمد الدریویش نے کہا کہ اس جامعہ اور موجودہ حکومت کا مشن فکری انحراف کا خاتمہ کرنا ہے۔ اسلامی یونیورسٹی اس سلسلے پوری قوت سے کام کررہی اور اس نے اس مقصد کے لیے نہایت قیمتی لٹریچر بھی تیار کیا ہے جس کے نہایت بہترین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے انسداد کے سلسلہ میں اسلامک یونیورسٹی دانشورانہ سطح پر مکمل طور پر تعاون کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں دعویٰ اکیڈمی میں ایک ڈیسک قائم کیا جائے گا جو اس سلسلے عوام کیلئے لٹریچر تیار کرے گا۔ منشیات آگہی اور اس سے بچنے کیلئے زندگی ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے تاکہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔ والدین اور درسگاہوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ نئی نسل کی بہتر بنیادوں پر تربیت کرتیں لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا جس کی وجہ نوجوانوں میں منشیات فروغ پانے لگی۔ زندگی اسی ضرورت کو پورا کرتی ہے تاکہ نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ملک کے ماہرین تعلیم، نوجوانوں، ڈپلومیٹس اور سماجی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ وزرا اور وزرائے بھی اس موقع مدعو کیا جائے گا تاکہ منیشات کے خلاف آگاہی کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی ریاست پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اس لئے ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ جامع انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرتی رہے گی۔

مزید خبریں