کوئٹہ۔ 07جنوری(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاںبحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ شہر کے گنجان آبادعلاقے میکانگی روڈ پر دھماکے میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کونشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں دو افراد جاںبحق جبکہ 14افرادنثار احمد ،محمد وارث ،عمر خان ،راز گل ،عاصم ،باران،محمد اختر،محمد ہاشم ، عبدالخالق ، زبیع اللہ،عمر زمان ،عبدالغفار،محمد شویب ،محمد روشن …
کوئٹہ،میکانگی روڈ پر بم دھماکہ،دو افراد جاںبحق ،14افرادزخمی ہوگئے ،پولیس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 07جنوری(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاںبحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ شہر کے گنجان آبادعلاقے میکانگی روڈ پر دھماکے میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کونشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں دو افراد جاںبحق جبکہ 14افرادنثار احمد ،محمد وارث ،عمر خان ،راز گل ،عاصم ،باران،محمد اختر،محمد ہاشم ، عبدالخالق ، زبیع اللہ،عمر زمان ،عبدالغفار،محمد شویب ،محمد روشن زخمی ہوگئے ،دھماکے میں جاںبحق ہونے والوں میں اکرم شامل ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہ ہوسکی،تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے،دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس، فرنٹیئرکور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔








