آرمی ایکٹ پرسیاسی قوتوں کا اتحاد اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پر ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے، سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پر ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے، سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ پاکستان دشمن قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفاد کے تحفظ کے لئے متحد ہے۔ بدھ کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے، امید ہے اس مفاہمت کی فضا کی جھلک سینیٹ میں بھی نظر آئے گی۔