موسم ابر آ لود اور سرد رہنے کا امکان

لاہور۔8 جنوری(اے پی پی )محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدا نی علا قوں جہلم،سرگودھا،خوشاب،راولپنڈی،چکوال ،اٹک، سیا لکوٹ ، حافظ آباداور لاہور کے اضلاع میں موسم ابر آ لود اور سرد رہے گا ، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے ،جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا …

لاہور۔8 جنوری(اے پی پی )محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدا نی علا قوں جہلم،سرگودھا،خوشاب،راولپنڈی،چکوال ،اٹک، سیا لکوٹ ، حافظ آباداور لاہور کے اضلاع میں موسم ابر آ لود اور سرد رہے گا ، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں دھندکا امکان ہے ،جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ چند مقا ما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برف با ری کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم ابر آ لود اور سرد رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سردرہا ،بدھ کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 8 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 6 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب100 فیصد رہا۔