چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا مضاربہ مقدمات کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے میرٹ، شفافیت، شواہد اور قانون کے مطابق مو¿ثر پیروی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں مضاربہ مقدمات کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے میرٹ، شفافیت، شواہد اور قانون کے مطابق مو¿ثر پیروی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں مضاربہ مقدمات کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 30 ریفرنس دائر کئے ہیں، 644.877837 ملین روپے برآمد کئے گئے ہیں، منجمد کئے گئے اثاثوں کی مالیت 1646.5 ملین روپے ہے جبکہ مفتی احسان الحق، مفتی ابرار الحق، حافظ محمد نواز، معین اسلم، عبید اﷲ، مفتی شبیر احمد عثمانی، سجاد احمد، آصف جاوید، غلام رسول ایوبی، محمد حسین احمد، حامد نواز، محمد عرفان، بلال خان بنگش، مطیع الرحمن، محمد نعمان قریشی، سیّد عکشید حسین، محمد عادل بٹ، محمد ثاقب، عمیر احمد، عقیل عباسی، مفتی حنیف خان، نذیر احمد ابراہیم اور سیف اﷲ سمیت 45 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ احتساب عدالت اسلام آباد میں مضاربہ کیس میں نجم الدین اور غلام رسول کو 14 سال قید اور 67 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان نجم الدین اور غلام رسول ایوبی کے خلاف تمام الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں۔ ملزمان کو نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کی پراپرٹی بھی ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کو 10 سال قید اور ایک ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی، یہ نیب کی تاریخ کی سب سے زیادہ سزا ہے۔ نیب راولپنڈی کے ایک اور ریفرنس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کو احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرم ٹھہرایا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز فیاضی گروپ آف انڈسٹریز مفتی احسان الحق اور دیگر 9 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب راولپنڈی نے جامع اور ٹھوس شواہد پیش کئے۔ اجلاس کے دوران یہ بتایا گیا کہ نیب راولپنڈی نے بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 95.52 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر مضاربہ کیس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلامک انویسٹمنٹ محمد نذیر اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 48.410 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر بلال ٹریڈنگ کارپوریشن کے محمد بلال اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 5.95 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر الجزیرہ انٹرنیشنل محمد یاسر اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں بدعنوانی اور اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے دھوکہ دہی سے 25.02 ملین روپے لوٹنے کے الزامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز البراکہ مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر ملزمان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب مضاربہ/مشارکہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے نیب کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم کی وصولی کیلئے بھرپور کوششیں کریں۔ چیئرمین نیب نے یہ بھی ہدایت کی کہ مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز کے متاثرین سے لوٹی گئی رقم انہیں واپس دلانے کیلئے مضاربہ/مشارکہ مقدمات کی میرٹ، شواہد اور قانون کی بنیاد پر مو¿ثر پیروی کی جائے۔