وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے ، خطہ کے امن کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پالیسی سے خطرہ ہے، دنیا اس حوالہ سے اپنا مو¿ثرکردار اداکرے، ہاﺅسنگ کے شعبہ میں حکومت انقلابی …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ ملک وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، پاکستان امن کا داعی ہے ، خطہ کے امن کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پالیسی سے خطرہ ہے، دنیا اس حوالہ سے اپنا مو¿ثرکردار اداکرے، ہاﺅسنگ کے شعبہ میں حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات انہوںنے بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درپیش چینلجز کا جرا¿ت کے ساتھ سامنا کیا اور ملک و قوم کے مفاد میں اہم فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسوں کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ کے شعبہ میں جتنی توجہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دی گئی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جن ہاﺅسنگ سکیموں کو ماضی میں توجہ نہیں دی گئی تھی، ان پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور التواء کے شکار معاملات کو حل کر لیا ہے۔