چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی عمان کے وزیر مذہبی امور عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السلمی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں میں آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ملک اپنی جغرافیائی قربت کو سامنے رکھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور سیاحت کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمان کے مذہبی امور …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان مذہبی اور ثقافتی مماثلتوں میں آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ملک اپنی جغرافیائی قربت کو سامنے رکھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور سیاحت کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمان کے مذہبی امور کے وزیر عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السلمی سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور عمان آپس میں تاریخی، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ملک اقتصادی روابط کے ذریعے دوطرفہ تعاون کونئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عمان کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں تک گیٹ وے ہے اور عمان تجارتی سرگرمیوں کیلئے پاکستان کو یورپی ممالک تک رسائی دے سکتا ہے۔ انہوں نے تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی دوطرفہ روابط کو مزید استحکام دینے پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سطح پر مثالی تعاون ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتا ہے اور عالمی سطح پر مختلف فورمز پر دونوں ممالک میں بہتر معاونت دیکھنے میں آئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر اپنے دورے عمان کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان کے ایوان بالاءاور عمان کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تاریخی باہمی سمجھوتے کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے تھے۔ صادق سنجرانی نے عمان کے وزیر مذہبی امور کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیروں پر ظلم اور جبر کی انتہاءکر دی ہے، بھارتی مظالم پر اب بین الاقوامی برادری کو خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئے، پاکستان خطہ میں امن چاہتا ہے تاہم بھارت خطہ میں اپنی توسیع پسندانہ ذہنیت کے مطابق خطہ کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ وادی میں ایک طویل عرصہ سے کرفیو نافذ ہے اور عوام کو ادویات، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، بچے اور بزرگ بھارت کی بربریت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے اور بھارت اپنے آقاو¿ں کو خوش کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ظلم اور جبر کر رہی ہے۔ عمان کے وزیر نے پارلیمانی روابط کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کےلئے اہم فورم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی دوستی گروپ اس ضمن میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو اہم ملک قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کشمیر اب دو ملکوں کا نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے تمام دنیا کو سامنے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمان اپنے اقتصادی تعاون کو مزید آگے بڑھائیں اور عمان کے سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔