اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے گزشتہ روز کوئٹہ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے …
پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو جاپانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جاپانی سفیر نے گزشتہ روز کوئٹہ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انکے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ سفیر نے کہا کہ جاپان حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ چاہے کوئی بھی وجہ یا مقصد ہو ،دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔ جاپان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جبکہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت حکومتی حکام کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔








