اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے وزراءخارجہ سے ملاقات جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متعلقہ عسکری حکام سے رابطے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے ان …
پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے وزراءخارجہ سے ملاقات جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متعلقہ عسکری حکام سے رابطے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ٹویٹر) پر ایک بیان میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کر کے متعلقہ وزراءخارجہ سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی متعلقہ عسکری حکام کے ساتھ رابطے کی ہدایت کی ہے تاکہ ایک واضح پیغام ان تک پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن اب دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔








