امریکہ کے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر کا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔ 8 جنوری (اے پی پی) امریکہ کے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ علاقہ میں تنازعہ نہیں چاہتا لیکن اگر ضرورت پڑی تو …

راولپنڈی ۔ 8 جنوری (اے پی پی) امریکہ کے وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ علاقہ میں تنازعہ نہیں چاہتا لیکن اگر ضرورت پڑی تو پوری طاقت سے جواب دے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر دفاع سے کہا کہ ہم خطہ کی موجودہ کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور خطہ میں قیام امن کےلئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی مکمل حمایت کریں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جذباتی فیصلوں کی بجائے سفارتی طریقہ کار اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ کر خطہ میں امن قائم کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے، ہم افغان مصالحتی عمل کی کامیابی کےلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ یہ عمل پٹڑی سے نہ اترے اور خطہ تنازعہ کے حل کی طرف جائے نہ کہ نئے تنازعات کی طرف۔