اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہم نے انتہائی مقروض اور دیوالیہ زدہ معیشت کی باگ ڈور سنبھالی، ملک کو خطرات سے نکالنے کے بعد اب مہنگائی میں کمی پر کام ہو رہا ہے۔ بدھ کو ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ مہنگائی سے ریلیف کے ضمن میں اہم پیش قدمی جاری …
ملک کو خطرات سے نکالنے کے بعد اب مہنگائی میں کمی پر کام ہو رہا ہے، وزیر مملکت زرتاج گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہم نے انتہائی مقروض اور دیوالیہ زدہ معیشت کی باگ ڈور سنبھالی، ملک کو خطرات سے نکالنے کے بعد اب مہنگائی میں کمی پر کام ہو رہا ہے۔ بدھ کو ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ مہنگائی سے ریلیف کے ضمن میں اہم پیش قدمی جاری ہے اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اشیائے خوردونوش میں خاطر خواہ کمی کےلئے 7 ارب روپے کا خصوصی پیکیج دیا گیا ہے، یہ وزیراعظم کا قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بے انتہاءمقروض اور دیوالیہ زدہ معیشت کی باگ ڈور سنبھالی، ملک کو خطرات سے نکالنے کے بعد اب مہنگائی میں کمی پر کام ہو رہا ہے۔








