عمان اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط ہے،وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق

پشاور۔08 جنوری (اے پی پی )عمان اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ ہم اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہم اس دوستی کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں ۔ ان خیالات کا وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاھب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سلطنت عمان کے وزیر مذہبی اُمور عبداللہ بن …

پشاور۔08 جنوری (اے پی پی )عمان اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔ ہم اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہم اس دوستی کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں ۔ ان خیالات کا وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاھب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سلطنت عمان کے وزیر مذہبی اُمور عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السالمی کے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ تقریب کے موقع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز ، بریگیڈئیر(ر) اختر نواز جنجوعہ نے بھی خطاب کیا۔جبکہ تقریب میں علماءومشائخ، وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف ممالک کے سفراءنے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام آپ جناب کے تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقدم کہتے ہیں۔ اور اُمید کرتے ہیں کہ آپ کے اس دورے سے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات اور روابط اور بھی مضبوط ہونگے۔ باہمی تجارت اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر امور مذہبیہ وشیون دینیہ مملکت اسلامی عمان عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السالمی نے کہا مجھے پاکستان آنے کی دعوت گزشتہ ماہ وزیر مذہبی اُمور محترم ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے اپنے دورہ عمان میں دی تھی۔ جسے میں نے قبول کیا۔ میرا اور میرے وفد کا پاکستان میں اس پرتپاک طریقے سے استقبال کیا گیا اور پاکستان کے حکومت اور عوام نے اس خلوص اور محبت کا اظہار کیا وہ میں کبھی بھی بھول نہیں سکتا ہوں۔ انھوں نے کہا میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان ،صدر مملکت ڈکٹر محمد عارف علوی ، وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری کا اس بھرپور استقبال اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ عمان اور پاکستان کی اسلامی اخوت اور دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ اور پاکستان کی موجودہ حکومت کی دوستانہ پالیسیوں کی وجہ سے دوستی اور بھی مضبوط ہوگی۔ اور دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے یکساں مواقع پیدا ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تین لاکھ پاکستانی مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ یہ پاکستان کی سفیر ہیں۔ اور آنے والے دور میں ہماری کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک ایک دوسر ے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے اور ہنرمند افراد کو مختلف شعبوں میں مزید مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ملک سلامتی اور استحکام اور خط میں حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے بدھ کے روز گورنرہا¶س پشاورمیں نئے تعینات انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی امن و امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر خیبر پختونخوانے آئی جی پولیس کو مبارکباد دی اورنئی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے نیک تمنا¶ں کا اظہارکیا۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرما ن کاکہناتھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پر امن معاشرے کے قیام میں پولیس کا مثبت کردار اہمیت کا حامل ہے اور عوام کے ساتھ بہتر رویہ سے پولیس کا وقار مزید بلند ہو گا۔