اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں یوکرائن کے مسافر بردار طیارہ کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج صبح ایک افسوسناک خبر سننے میں آئی کہ یوکرائن کے طیارے کو تہران میں المناک حادثہ پیش آیا جس میں 176 …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا طیارہ المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہران میں یوکرائن کے مسافر بردار طیارہ کے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج صبح ایک افسوسناک خبر سننے میں آئی کہ یوکرائن کے طیارے کو تہران میں المناک حادثہ پیش آیا جس میں 176 کے قریب اموات ہوئیں۔ وزیر خارجہ نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ ایران سمیت دیگر بہت سے ممالک کے مسافر طیارے میں سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام حکومتوں سے جن کے مسافر اس طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہوئے، سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔








