وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے آرمی چیف کی توسیع کے حق میں ووٹ دینے سے متعلق پیشن گوئی ثابت ہوگئی

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے متعلق نومبر2019 میں آرمی چیف کی توسیع کے حق میں ووٹ دینے سے متعلق پیشن گوئی ثابت ہوگئی، ایسا ہونے پر ٹی وی چینلز کو مذکور انٹرویوز دوبارہ نشر کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نومبر میں مختلف ٹی وی چینلز …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے متعلق نومبر2019 میں آرمی چیف کی توسیع کے حق میں ووٹ دینے سے متعلق پیشن گوئی ثابت ہوگئی، ایسا ہونے پر ٹی وی چینلز کو مذکور انٹرویوز دوبارہ نشر کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نومبر میں مختلف ٹی وی چینلز کے حالات حاضرہ کے پروگرامات میں یہ پیشن گوئی کی تھی کہ مسلم لیگ ن میں شہباز شریف ڈھڑے کے تمام اراکین پارلیمنٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے حق میں ووٹ دیں گے اور پیپلز پارٹی بھی حق میں ووٹ دے گی، آرمی چیف کی تین سال کی توسیع یقینی ہے، حکومت کے اتحادی ساتھ ہی ہیں، یہ پیشن گوئیاں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نومبر میں کیں تھیں جو کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے آرمی ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے عمل میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قانون سازی کے حق میں ووٹنگ کے بعد درست ثابت ہوگئی ہے، شیخ رشید احمد نے کی اس دور اندیشی کی سیاست کو ہر حلقہ سراہا رہا ہے۔ ان ٹی وی چینلز کے پروگرامات کے میزبانوں کو دوران پروگرام ہی شیخ رشید احمد نے یہ مشورہ دیا تھا کہ جب میری یہ پیشن گوئی ثابت ہوگئی تو میری یہ انٹرویوز ریفرنس کے لئے دوبارہ نشر کی جائیں۔