ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بارے پاکستان کا ایجنڈا خطے میں کشیدگی کم کرناہے ، معید یوسف

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے چیئرمین اسٹریجک پلاننگ سیل معید یوسف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کا واضح موقف ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور کوئی جنگ کی صورت نہ بنے، پاکستان چاہتا ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے چیئرمین اسٹریجک پلاننگ سیل معید یوسف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کا واضح موقف ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور کوئی جنگ کی صورت نہ بنے، پاکستان چاہتا ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان کے مثبت کردار سے دنیا میں اس کا وقار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو مشکل حالات میں کردار ادا کر سکتا ہے، امریکہ نے بھی پاکستان سے مدد کیلئے رابطہ کیا ہے جو کہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہو۔ معاون خصوصی برائے چیئرمین اسٹریجک پلاننگ سیل نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد نہیں ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان مسلم ممالک کو متحد کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔