موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے3 ارب 78 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 3 ارب 78 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال 7 ارب 57 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 3 ارب 78 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال 7 ارب 57 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فیز۔ I کے لئے 3 ارب 75 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی رپورٹنگ یونٹ کے قیام کے لئے 75 لاکھ، اربن ہیومن سیٹلمنٹ یونٹ کے لئے ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں