وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بیان

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے کہاہے کے پی کے اور پنجاب کا موازنہ سندھ حکومت سے کریں اس میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، کراچی میں علی زیدی کوڑا اور کچرا صاف کر رہے ہیں،کراچی کے باشندوں کے ساتھ دہرا سلوک ہو رہا ہے، کراچی والوں نے کرپشن پر پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ دیا، سندھ میں قبریں سرکاری خرچہ …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے کہاہے کے پی کے اور پنجاب کا موازنہ سندھ حکومت سے کریں اس میں زمین اور آسمان کا فرق ہے، کراچی میں علی زیدی کوڑا اور کچرا صاف کر رہے ہیں،کراچی کے باشندوں کے ساتھ دہرا سلوک ہو رہا ہے، کراچی والوں نے کرپشن پر پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ دیا، سندھ میں قبریں سرکاری خرچہ سے بنتی ہیں جبکہ شہری کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہورہے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل کے نکات کا جواب دیتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے سے وہ متاثرہ لوگ موت کی منہ میں چلے جاتے ہیں لیکن سندھ حکومت کو وہ نظر نہیں آرہا، ڈینگی سے لوگ مررہے ہیں لیکن وہ آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں‘ سرکاری خرچہ پر قبریں بنتی ہیں لیکن وہ زندہ لوگوں کو قبر میں گاڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور پنجاب کا موازنہ سندھ حکومت سے کریں اس میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ کراچی میں علی زیدی کوڑا اور کچرا صاف کر رہے ہیں،کراچی کے باشندوں کے ساتھ دہرا سلوک ہو رہا ہے، کراچی والوں نے کرپشن پر پیپلز پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ 23 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار دے رہاہے جس کابیشتر حصہ سندھ کو ہی جاتا ہے۔ سابق حکومتوں کی وجہ سے جو گیس فرٹیلائزر اور کمپنیوں کو دی جاتی ہے وہ واپس سندھ کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے گیس کی فراہمی کے لئے رائٹ آف وے نہیں دیا جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت میں آنے سے پہلے جو وعدے کئے گئے اس بارے میں پوچھنا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی بی آئی ایس پی پروگرام دیا، پچاس لاکھ گھرانوں کو مدد مل رہی تھی، احساس پروگرام کی سربراہ نے پہلی پریس کانفرنس میں دس لاکھ گھرانوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا تھا جو سروے دو سال سے شروع ہوا ہے اس کا کیا بنا، کتے کاٹنے کی ویکسین امپورٹ کرنے کا معاملہ وفاقی حکومت کا ہے۔