اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور سیکرٹری بجلی عرفان علی سے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کے حوالہ سے پیشرفت پر تبادلہ …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے راجہ خرم نواز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور سیکرٹری بجلی عرفان علی سے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کے حوالہ سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ عوام کی مشکل کا احساس کیا جائے اور عوام کا بنیادی حق ادا کیا جائے۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تاخیر پر عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزارت توانائی کو اجتماعی نوعیت کے عوامی مسئلہ کا مکمل احساس ہے۔








