سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی سیٹلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں دھماکہ کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سیٹلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے سیٹلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ دھماکہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دلی ہمدردیاں دھماکہ میں جان بحق ہونے والوں کے پسماندگان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصانات کو برداشت کرنے کےلئے صبر جمیل عطاءکرنے کی دعا بھی کی۔