کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید‘ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس

کوئٹہ۔ 10 جنوری (اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی …

کوئٹہ۔ 10 جنوری (اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی اور امام مسجد سمیت 14افراد شہید جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق جمعہ کی شام سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد کے مسجد کے اندر نماز مغرب کے وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور مسجد کے امام سمیت 14افراد شہید ہوگئے جبکہ 19زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سول ہسپتال ،بولان میڈیکل ہسپتال اور کوئٹہ کے دیگر ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرکے تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،ڈپٹی انسپکٹر پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ کی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔دھماکے کے بعد پولیس،سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو کے عملے کے ساتھ زخمیوں کوسول ہسپتال ٹراماسینٹر اور بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق ہسپتال میں 14لاشوں اور 19زخمیوں کو لایاگیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تاحال علم نہیں تاہم بی ڈی اےس سمیت فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ،دھماکے سے مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا اور مسجد کے دروازے کھڑکیاں اور الماریاں ٹوٹ گئیںاور دیگر سامان بھی بکھر گیا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت ڈی ایس پی امان اللہ ،حافظ الرحمن،رفیع اللہ،اللہ محمد،حمد اللہ ،کاکا ،مطیع اللہ ،جہانگیر کے ناموں سے ہوئی ہیں جبکہ6افراد کے ناموں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ،عظمت اللہ ،عبدالہادی،معاذ اللہ،حکمت خان،شمس اللہ،انعام اللہ ،قدرت اللہ ،جنید ،مطیع اللہ ،ذاکراللہ ،مغفور اللہ ،مولوی محمد ،جمیل احمد ،عبداللہ ،عزیزاللہ،عبدالغفور ،عبداللہ جان ،اکبر خان ،سیف اللہ سے ہوئی ہے ۔