وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت ملک میں خوشحالی لائے گی‘ لوگوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں‘ عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملک میں خوشحالی لائے گی جبکہ مہنگائی اور غربت کو ختم کرے گی، حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جمعہ کو …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملک میں خوشحالی لائے گی جبکہ مہنگائی اور غربت کو ختم کرے گی، حکومت بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان ملک کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اسی سلسلے میں حکومت نے ہیلتھ انصاف کارڈ ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام سمیت کم آمدنی والے افراد کو سستے گھر فراہم کرنے کے سلسلے میں متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020ءخوشحالی کا سال ہوگا اور حکومت معاشی اور سیاسی سنگ میل حاصل کرے گی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں۔ معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں فلاحی کام نہیں کئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ان لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو بڑے بڑے بنگلوں میں رہتے ہیں، حکومت اس پروگرام کو صحیح کرنے کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہیں تاکہ مستحقین تک ان کا حق پہنچایا جا سکے اس پر بھی اپوزیشن جماعتیں سیاست کر رہی ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بے گھر لوگوں کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں پناہ گناہیں اور غریبوں کیلئے لنگرخانے قائم کروائے ہیں۔