وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا ”جوان کی آواز ترقی کا آغاز“ کے موضوع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوںکو با اختیار بنانے کے لئے 10 ارب روپے کے قرضے دیئے جا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت درخواستوں کی …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوںکو با اختیار بنانے کے لئے 10 ارب روپے کے قرضے دیئے جا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام، گرین یوتھ موومنٹ اور دیگر پروگرام جلد شروع کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ”جوان کی آواز ترقی کا آغاز“ کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان خطے میں نوجوان آبادی کے لحاظ دوسرا ملک ہے جبکہ پاکستان پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کے حصول کے لئے 10 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ یہ پہلا پروگرام ہے جو نوجوانوں کی سماجی و معاشی ترقی اور سماجی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت سیاسی مداخلت سے پاک میرٹ اور شفافیت پر درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے صوبوں سے مل کر کام کر رہے ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے مالی اور ٹیکنیکل تعاون فراہم کرنے پر یو این ڈی پی، یونیسیف، جاپان اور ناروے کی شکر گزار ہیں۔ یو این ڈی پی خیبر پختونخوا اور سندھ میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے بہترین کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ذریعے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضے فراہم کرنے کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاﺅں پرکھڑا کرنا ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے کے حصول کے لئے نوجوانوں کے پاس بزنس پلان ہونا چاہیے