آزاد کشمیر اور بلوچستان میں متاثرہ خاندان وںکی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری سے حادثات میں ہونے والی اموات پر بے حد رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوںکی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری سے حادثات میں ہونے والی اموات پر بے حد رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوںکی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد جموں کشمیر میں برفانی تودا گرنے کے بعد کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر مشکلات سے دوچار شہریوں اور متاثرین کی بھرپور امداد کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے سمیت زخمیوں کے بھرپور علاج معالجے کیلئے ہدایات دیں ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت اور متعلقہ محکموں کے اشتراک عمل سے متاثرہ خاندانوں اور شہریوں کی مدد کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔