وزیر مملکت موسیماتی تبدیلی زرتاج گل کا قومی شاہراہوں پر زیتون کے پودے لگانے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ڈیزاسٹر فری بنانے کے لئے لانگ ٹرم پالیسیاں بنا رہے ہیں، موسیماتی تبدیلی ایک غیر روائتی خطرہ ہے ، حالیہ شدید بارشوں اور برفباری پر لاہور ،کراچی ،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں"میٹ ایمرجنسی" لگائی جائے ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری سے دو …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو ڈیزاسٹر فری بنانے کے لئے لانگ ٹرم پالیسیاں بنا رہے ہیں، موسیماتی تبدیلی ایک غیر روائتی خطرہ ہے ، حالیہ شدید بارشوں اور برفباری پر لاہور ،کراچی ،بلوچستان اور آزاد کشمیر میں”میٹ ایمرجنسی” لگائی جائے ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری سے دو دنوں میں 67افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔وہ بدھ کو این ایچ اے ہیڈکوارٹر میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ قومی شاہراہوں پر زیتون کے پودے لگانے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔ وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ ہمارے مالیاتی ادارے بھی گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کا حصہ بن رہے ہیں، کلین گرین پاکستان کو جب تک میڈیا اپنی سکرینوں پر اجاگر نہیں کرتا تب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوتا ،میڈیا نے ہمیشہ وزیراعظم کے ویژن کو اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسڑیلیا کے صدر کوخط لکھا ہے جس میں وہاں پر لگی ہوئی آگ پر دکھ اور افسوس کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کی پیشکیش بھی کی ہے ،50لاکھ سے زائد درخت ختم ہوچکے ہیں تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے آگ لگی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی میں جارہا ہے ،اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے ،ذہنی طور پر ہمیں اعتراف کرنا چاہیے اور اس شعبے میں بہت کام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین موٹر ویز اور گرین ہائی ویز کے لئے این ایچ اے کا اقدامات نہایت کی احسن قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی میں فروٹ کے درخت ، سایہ دار درختوں اور زیتون کے پودوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ، نیشنل بینک آف پاکستان اس کے علاوہ بھی وزارت موسمیات کے ساتھ ملکر 28لاکھ پودے لگا رہا ہے ، سب سے زیادہ 47فیصد آلودگی ہماری گاڑیوں کے دھواں سے ہے آلودگی کے زرات کو اگر کوئی چیز روک سکتی ہے تو وہ درخت ہی ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسیماتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن میں کلین اینڈ گرین پاکستان اہم جزو ہے، ہم نے ملک میں درخت لگانے ہیں ،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس کا ثواب قبر میں بھی ملنا ہے ،اس وقت پاکستان کو درختوں کی اشد ضرورت ہے پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جسے موسمیاتی تبدیلی کی شدت کا سامنا ہے ،اس سے پہلے ملک میں اس ماہ میں اتنی بھاری برفباری نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ہماری معیشت ،نئی نسل اور ہر شعبے پر اثرات مرتب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بلین ٹری سونامی کا خواب عمران خان نے دیکھا اور تیز رفتاری سے اس خواب پر عمل کر کے دکھا یا دنیا میں اس منصوبے کو سراہا گیا ،دنیا کے کئی ممالک نے ہمارے اس منصوبے سے مدد لی ،اب پاکستان 10ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اس کے لئے ہر شعبے کو حصہ ڈالنا پڑےگا ، این ایچ اے نے اس میں پہل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت 5کروڑ زیتون کے پودے بھی لگارہی ہے یہ پودے پنجاب اور کے پی کے میں لگائے جائیں گے یہ پودا 100سال تک زندہ رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس عظیم مشن کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لئے یہ تحفہ ہے ۔