راولپنڈی ۔ 15 جنوری (اے پی پی) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور آزاد جموں و کشمیر کی نیلم وادی اور بلوچستان میں برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ آبادی کو خیمے، راشن، تیار کھانا اور ادویات …
گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور نیلم وادی اور بلوچستان میں برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 جنوری (اے پی پی) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور آزاد جموں و کشمیر کی نیلم وادی اور بلوچستان میں برف باری سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ آبادی کو خیمے، راشن، تیار کھانا اور ادویات کی ترسیل جاری ہے۔ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور سول انتظمایہ سمیت فوجی دستے مشترکہ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران قراقرم ہائی وے اور پتن کے قریب جگلوٹ سکردو روڈ، مٹہ بندہ، شتیال، تتہ پانی، ہنزہ، سوست، مرخون، خنجراب اور دمبوداس سڑکوں کو بحال کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں این 50، این 25 اور لک پاس ٹنل کو بھی بحال کیا گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم پر ٹریفک روانی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاءبھی تقسیم کی گئی ہیں۔








