وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی یہ سفارتی فتح ہے کہ سیکورٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال کا نوٹس لیا ہے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موئثر طور اجاگر کیا اور دنیا کو …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی یہ سفارتی فتح ہے کہ سیکورٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال کا نوٹس لیا ہے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موئثر طور اجاگر کیا اور دنیا کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ عالمی طاقتوں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لینا شروع کردیا ہے اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمر میں اپنا مبصر مشن بھیجنا چاہیے تاکہ وہ اصل حقائق سے آگاہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کے لئے مثبت کردار ادا کیا اب سیکورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مسلمانوں سے تعصب رکھتی ہیں ،عثمان ڈار نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے اپنے ملک کا سیکولر چہرہ مجروح کیا ہے