واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا میں روزگار کی شرح میں بہتری بارے رپورٹ کا اجراءہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ایک لاکھ 51 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ ماہرین نے اس عرصہ کے دوران روزگار کے ایک لاکھ 80 ہزار نئے مواقع پیدا …
ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا میں روزگار کی شرح میں بہتری بارے رپورٹ کا اجراءہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران ایک لاکھ 51 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ ماہرین نے اس عرصہ کے دوران روزگار کے ایک لاکھ 80 ہزار نئے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ روزگار میں بہتری کی یہ شرح فیڈرل ریزرو کیلئے قرضوں پر شرح سود میں اضافے بارے فیصلہ کرنے کیلئے کافی ہے۔








