ملک کے بالائی علاقوں میںبارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی و شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ،کشمیر ، گلگت، بلتستان،ملاکنڈ ڈویژن ، ژوب اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم مری میں 01 …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی و شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ،کشمیر ، گلگت، بلتستان،ملاکنڈ ڈویژن ، ژوب اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔