چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم کشمیر کے معاملہ پر حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

صوابی ۔ 18 جنوری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرغز، ضلع صوابی میں فری آئی میڈیکل کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کے پوزیشن نہ بدلنے اور بھارت کو سلامتی کونسل ارکان کو جواب دینے کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا …

صوابی ۔ 18 جنوری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرغز، ضلع صوابی میں فری آئی میڈیکل کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کے پوزیشن نہ بدلنے اور بھارت کو سلامتی کونسل ارکان کو جواب دینے کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہم کشمیر کے معاملہ پر حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔ اسد قیصر نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی مراکز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اگر دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی تو تشویشناک صورتحال سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا ٹاسک ٹیم کے حوالے کر دیا گیا اور رواں سال تین لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پاسکو کے کوٹے سے خیبرپختونخوا کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں ناجائز اضافہ پر 376 فلور ملوں کے خلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 9 کروڑ 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 15فلورملوں کے لائسنس جبکہ 180 فلور ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل کردیا گیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمیت میں بلا جواز اور خودساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔