تھیلیسیمیا آگاہی مہم کی تصاویر کو میڈیا میں گمراہ کن انداز سے پیش کرنا افسوسناک ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تھیلیسیمیا آگاہی مہم کے حوالے سے تصاویر اور فوٹیج کو میڈیا کے بعض حلقوں کی طرف سے گمراہ کن انداز سے پیش کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پروگرام سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تھیلیسیمیا آگاہی مہم کے حوالے سے تصاویر اور فوٹیج کو میڈیا کے بعض حلقوں کی طرف سے گمراہ کن انداز سے پیش کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پروگرام سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات دینے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے میڈیا کوریج کے بارے میں تھا تاہم سوشل میڈیا پر اس تقریب کی تصاویر اور فوٹیج کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بعض حلقوں خصوصاً سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے ان تصاویر اور فوٹیج کو غلط طریقے سے پیش کیا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔