گزشتہ سال 56 صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ ہلاکتیںتنازعات سے مبرا علاقوں میں ہوئیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 21 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کے ترجمان سٹیفین دوجاریک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 56 صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ صحافی تنازعات کے علاقوں سے باہر مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے اعدادوشمار کے حوالے سے کہی۔ …

اقوام متحدہ ۔ 21 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کے ترجمان سٹیفین دوجاریک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 56 صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ صحافی تنازعات کے علاقوں سے باہر مارے گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے اعدادوشمار کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں 2018ءکی نسبت نصف تک کمی واقع ہوئی لیکن ملزمانکو قرار واقعی سزا نہیں دی جاسکی ۔ یونیسکو کے مطابق 2018 ءمیں 99 جبکہ 2010ءسے 2019ءتک 894 صحافی مارے گئے۔