ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے 5فرروی بھرپور انداز سے منائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے 5فرروی بھرپور انداز سے منائیں گے ،وزیراعظم عمران خان 5فروری کو آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب اور میرپور میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں شریک ہونگے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے 5فرروی بھرپور انداز سے منائیں گے ،وزیراعظم عمران خان 5فروری کو آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب اور میرپور میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں شریک ہونگے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اٹھایا اس کا فائدہ یہ ہوا کہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات ہورہی ہے ،وہ دن دور نہیں جب آزادی کشمیر کا مقدر بنے گی۔ وہ یہاں کشمیر سمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل تھا ،7دنوں میں مختلف ممالک کے 70سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور اقوام متحدہ میں جو خطاب کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی کا مشترکہ اعلامیہ،40سال سے نشست نہ ہونے کے ہماری کاوشوں سے دوسری مرتبہ 15جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا میں کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کے مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کے بعد ملائیشیا ،چین ،آزربائیجان اور دیگر ممالک کی حمایت کشمیریوں کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں کامیابی کی کرن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں کئی مہینوں سے کرفیو لگا کر بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام کررہا ہے بلکہ بھارت کے اندر اقلیتوں بلخصوص مسلمانوں کے ساتھ ہونے والا سلوک اور درندگی زدہ چہرہ پاکستان نے دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ کرتارپور راہداری کے افتتاح سے دنیا میں یپغام گیا کہ بھارت اقلیتوں کے ساتھ کیا کررہا ہے اور پاکستان اقلیتوں کے ساتھ کیا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زبردست سفارتی کوششیں جاری رہیں گی کشمیر کے مسئلے کو مزید تقویت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ فروری کو آزاد کشمیر اسمبلی میں جارہے ہیں اس موقع پر میر پورمیں ایک بڑے اجتماع کا انعقادکیا جارہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان خطاب کرینگے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر موقف واضح ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ ریفرنڈم سمیت کشمیری عوام کا ہر فیصلہ ہمیں قبول ہے۔