اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معاشی اقتصادی اشارے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، 2020ءاقتصادی ترقی اور استحکام کا سال ہو گا، حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات جیت کر دوبارہ اقتدار …
عمران خان فلاحی پروگراموںکی بدولت آئندہ 10 سالوں تک وزیراعظم رہیں گے، وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معاشی اقتصادی اشارے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، 2020ءاقتصادی ترقی اور استحکام کا سال ہو گا، حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات جیت کر دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فلاحی پروگرامز اور ملکی مفادات کے لئے جو ٹھوس اقدامات کئے ہیں انہیں دیکھ کر ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ آئندہ 10 سالوں تک ملک کے وزیر اعظم برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں حکومت عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی لانے اور ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے بارے میں جو کچھ بھی کہا تھا وہ درست تھا کیونکہ سیاسی جماعتیں محض پوائنٹ اسکورنگ کے لئے غیراہم امور پر سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جو بھی لوگ بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہیں اور جنہوں نے قومی خزانے کو لوٹا ہے انہیں سزا ملے گی۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے تحفظات دور کر دئے گئے ہیں، ایم کیو ایم کو وزارت دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن شہر کراچی کی صفائی ستھرائی کے لئے حفظان صحت کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ صاف ستھرا ماحول یقینی بنایا جاسکے۔








