بیجنگ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) چین نے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور(سی پیک)سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین سی پیک کے اعلی معیاری ترقیاتی کام کو جاری رکھے گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کیلئے یکساں فائدہ ہو گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کو سی پیک سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے ریمارکس کو سراہا ہے جس …
چین کی سی پیک سے متعلق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ریمارکس کی تعریف چھ سال کے دوران سی پیک کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، تقریبا 32منصوبے مکمل ہو چکے،ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) چین نے چین پاکستان اقتصادی کوریڈور(سی پیک)سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین سی پیک کے اعلی معیاری ترقیاتی کام کو جاری رکھے گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کیلئے یکساں فائدہ ہو گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کو سی پیک سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے ریمارکس کو سراہا ہے جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان چین کا شکر گزار ہے کیونکہ چین نے سرمایہ کر کے مشکل وقت میں ہماری مدد کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین سی پیک کے اعلی معیاری ترقیاتی کام کا فروغ جاری رکھے گاجس سے دونوں ملکوں کے عوام کو یکساں فائدہ ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ چھ سال کے دوران سی پیک کے حوالے سے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ تقریبا 32منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوامی فلاح و بہوبو کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر میں پیشرفت کے حوالے سے چین نے ہمیشہ مشترکہ مشاورت،مشترکہ کردار اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کی پاسداری کی ہے اور ہمیشہ پاکستانی عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں کوریڈور کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔









