اقوام متحدہ کی تعلیم کےلئے مزید رقوم مختص کرنے کی اپیل

نیویارک ۔ 26 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ دنیا بھر کی حکومتوں سے تعلیمی بجٹ میں اضافے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ شرح کے لحاظ سے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے سکول جانے …

نیویارک ۔ 26 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ دنیا بھر کی حکومتوں سے تعلیمی بجٹ میں اضافے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ شرح کے لحاظ سے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے سکول جانے کی عمر کے ایک ارب 40 کروڑ بچوں میں سے 42 کروڑ بچے، 2030 تک بچپن کی بنیادی تعلیم سے محروم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سنہ 2015 میں جن پائیدار ترقیاتی اہداف یا ای ڈی جی ایس کا تعین کیا تھا، ان میں سے کوئی بھی ہدف تعلیم کے بغیر حاصل نہیں ہوگا۔ امینہ محمد نے تعلیم کے لیے مزید سرمایہ مختص کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سرمائے کی ضرورت اور دستیابی میں فرق کا تخمینہ سالانہ 39 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز بیانات کے خاتمے، ماحولیاتی مسائل سے متعلق آگہی میں اضافے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔انہوں نے تمام رکن ممالک پر زوردیا کہ ماحولیاتی اقدامات کی تعلیم کو قومی تعلیمی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط کیا جائے۔