ہونیارا ۔ 27 جنوری (اے پی پی) بحرالکاہل میں واقع جزائر سولومون کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پیر کو دارالحکومت ہونیارا کے جونب مشرق میں …
جزائر سولومون کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

مزید خبریں
ہونیارا ۔ 27 جنوری (اے پی پی) بحرالکاہل میں واقع جزائر سولومون کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے پیر کو دارالحکومت ہونیارا کے جونب مشرق میں 140 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 48 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔








