اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوںمیں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر 2019ءکے عرصہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوںمیں 432ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری …
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوںمیں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوںمیں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر 2019ءکے عرصہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوںمیں 432ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے دوران اس شعبہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مالی سال 2018-19ءکے دوران آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں مجموعی طور پر 55.7 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق مالی سال کے اختتام پر اس شعبہ جات میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ مالی سال 2017-18ءکے دوران آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں 375.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سال 2016-17ءمیں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.069 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔








