چینی وزیر اعظم کا کرونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہوئے ووہان شہر کا دورہ

بیجنگ۔ 27 جنوری (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کرونا وائرس کی وباءکے لپیٹ میں آئے ہوئے ووہان شہر کا دورہ کیا ہے۔ پیر کو چینی سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ووہان پہنچنے کے بعد وہاں مریضوں اور معالجین سے بات چیت کی اور ہسپتالوں میں اس مرض سے نمٹنے اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چین …

بیجنگ۔ 27 جنوری (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کرونا وائرس کی وباءکے لپیٹ میں آئے ہوئے ووہان شہر کا دورہ کیا ہے۔ پیر کو چینی سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ووہان پہنچنے کے بعد وہاں مریضوں اور معالجین سے بات چیت کی اور ہسپتالوں میں اس مرض سے نمٹنے اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ چین کی وزیر صحت ماشیاﺅوی کے مطابق چین اس وقت ایک اہم مرحلے میں داخل ہورہا ہے، ایسے میںکہ اس وائرس کا پھیلاﺅ مستحکم ہورہا ہے تاہم ماشیاﺅوی نے یہ نہیں بتایا کہ صورتحال کب تک قابو میں آسکتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ وائرس ووہان سے ہانگ کانگ، مکاﺅ، تھائی لینڈ، تائیوان، جاپان، جنوبی کوریا، امریکہ، ویتنام، سنگا پور، ملائیشیا، فرانس اور آسریلیا تک پہنچ چکا ہے۔