آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے بعض اضلاع میں …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بلوچستان اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بارش ہوئی اور اس دوران مری میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھنگ میں 32 ملی میٹر، فیصل آباد 23 ، اوکاڑہ 20، ساہیوال 17 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، حافظ آباد 13، لاہور 12، گجرات 10، سرگودھا 9، منڈی بہاﺅالدین 8، بہاولنگر 7، چکوال، گوجرانوالہ، قصور، مری 5، اسلام آباد 4، جہلم، منگلا، جوہرآباد 4، نارووال، نورپورتھل، کوٹ ادو 3، سیالکوٹ 3، راولپنڈی 2، کوئٹہ 7، قلات 4، بارکھان 3، کوٹلی 4 اور راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح مری میں 2 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی18 ڈگری سینٹی گریڈ، بگروٹ، پارا چنار منفی 11، گو پس، کالام، استور منفی 10، مالم جبہ منفی 4، گلگت اور قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔