وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر نے وفاقی وزیر کو عورتوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرتی اور معاشی آزادی فراہم کرنے کے حوالے سے گلگت بلتستان میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلوں میں خواتین کی شمولیت کی طرف بڑی …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر نے وفاقی وزیر کو عورتوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرتی اور معاشی آزادی فراہم کرنے کے حوالے سے گلگت بلتستان میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلوں میں خواتین کی شمولیت کی طرف بڑی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔