وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، پاور پلانٹس کی نجکاری، تکنیکی و مالیاتی امور اور پاور پلانٹس کی گنجائش سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت منگل کو یہاں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجکاری بورڈ کی میٹنگ اور نیشنل پاور پلانٹ کی نجکاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بورڈ کے اجلاس میں پانچ پوائنٹ ایجنڈا پر غور کیا گیا اور پاور پلانٹس کی نجکاری، تکنیکی اور مالیاتی امور، پاور پلانٹس کی گنجائش سمیت دیگر …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت منگل کو یہاں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجکاری بورڈ کی میٹنگ اور نیشنل پاور پلانٹ کی نجکاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بورڈ کے اجلاس میں پانچ پوائنٹ ایجنڈا پر غور کیا گیا اور پاور پلانٹس کی نجکاری، تکنیکی اور مالیاتی امور، پاور پلانٹس کی گنجائش سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاور پلانٹس کی نجکاری کے امور کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کیلئے 12 پارٹیوں کی پرفارمنس کی بنیاد پر حتمی نامزدگی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں سرمایہ کاروں کی زیادہ نمائندگی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ نجکاری سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ پاور پلانٹ کی نجکاری میں سرمایہ کاری سے متعلق سرمایہ کاروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔