صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نامور مو¿رخ پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامور ماہر تعلیم اور مو¿رخ پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر شریف المجاہد کے انتقال سے ملک ایک اہم مصنف اور استاد سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں ان کی خدمات کو تادیر …

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نامور ماہر تعلیم اور مو¿رخ پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر شریف المجاہد کے انتقال سے ملک ایک اہم مصنف اور استاد سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔