رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 86 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی) کے منافع میں 86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں جولائی تا ستمبر 2019ءکے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے 582.3 ملین روپے منافع کمایا …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی) کے منافع میں 86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں جولائی تا ستمبر 2019ءکے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے 582.3 ملین روپے منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ءکے لئے کمپنی کا منافع 3124 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کے منافع میں 2699 ملین روپے یعنی 86فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2.47 روپے کے مقابلہ میں 4.29 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔