لاہور۔29 جنوری(اے پی پی ) محکمہ مو سمیا ت کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے با لا ئی علاقوں لاہور ، اسلا م آ با د،سیا لکوٹ ، سرگودھا،فیصل آ با د، گو جرانوالہ ،گجرات ، نارووال ، سا ہیوال، ملتا ن،اوکاڑہ اوررحیم یارخاںمیں با رش کا امکا ن ہے ، جبکہ چند علا قو ں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکا ن ہے۔ اس …
لاہو ر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں با رش کا امکا ن

مزید خبریں
لاہور۔29 جنوری(اے پی پی ) محکمہ مو سمیا ت کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے با لا ئی علاقوں لاہور ، اسلا م آ با د،سیا لکوٹ ، سرگودھا،فیصل آ با د، گو جرانوالہ ،گجرات ، نارووال ، سا ہیوال، ملتا ن،اوکاڑہ اوررحیم یارخاںمیں با رش کا امکا ن ہے ، جبکہ چند علا قو ں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکا ن ہے۔ اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اسلام آباد ، میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش مسلسل جا ری رہی، جس سے موسم شدید سرد ہوگیا، جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اورموسم شدیدسرد رہا ، ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور سرد رہا،بدھ کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 12 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 10 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب94فیصد رہا۔








