پشاور۔29 جنوری (اے پی پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے7ارب روپے کی لاگت سے باڑہ سے مستک روڈ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بننے کے بعد سب سے زیادہ دورے قبائلی اضلاع کے کئے،تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کے دورے کیے،ہر جگہ اور ہر علاقہ کا خود دورہ کرونگا، کاغذات میں سب درست ہوتا ہے میں خود …
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا 7 رب روپے کی لاگت سے باڑہ سے مستک روڈ کی تعمیر کا اعلان

مزید خبریں
پشاور۔29 جنوری (اے پی پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے7ارب روپے کی لاگت سے باڑہ سے مستک روڈ کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بننے کے بعد سب سے زیادہ دورے قبائلی اضلاع کے کئے،تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی اضلاع کے دورے کیے،ہر جگہ اور ہر علاقہ کا خود دورہ کرونگا، کاغذات میں سب درست ہوتا ہے میں خود حالات کا جائزہ لینے کےلئے دورے کر رہا ہوں، فاٹا انضمام اور انتخابات کا عمل پانچ کی بجائے ایک سال میں پورا کیا، قبائلی علاقوں کی ترقی پر رواں مالی سال 83ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی ضلع خیبر باڑہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمود خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام ڈی آر سی کے ذریعے بحال رہے گا، قبائلی علاقوں میں اسامیوں پر صرف قبائیلی عوام کا حصہ ہے، غریب قبائیلی عوام کو احساس پروگرام میں شامل کریںگے، میں عمران خان کا سپاہی ہو ان کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بناﺅںگا، دہشتگردی سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر اگلے ماہ سے شروع کی جائے گی، ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں تمام قبائلی عوام کو مفت صحت سہولت فراہم کی ہے، ہم نے عدالتوں اور تمام محکموں کی قبائلی اضلاع تک توسیع ممکن بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کا اپنے اضلاع میں مائنز پر پہلا حق دلوانے کےلئے قانون پاس کروایا، ترقیاتی منصوبوں سے ہم پانچ سالوں میں قبائلی اضلاع کی تقدیر بدل دیں گے۔ محمود خان نے اس موقع پر ضلع خیبر میں تمام معطل خاصہ دار فورس کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آپ کے مسائل کو سنے آیا ہوں اور اس کو حل کرنے کےلئے آیا ہوں، میرا فرض بنتاہے کہ میں اپنے عوام کے پاس جا کر مسئلے سنو اور انہیں حل کروں، اگر کوئی کہہ کہ تحریک انصاف نے کام نہیں کیا تو فاٹا کا خیبر پختونحوا میں انصمام اس حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد یہاں پر انتیس ہزار حاصہ دار فورس کو صوبائی پولیس میں ضم کرنا بھی ایک مشکل کام تھا جو اس حکومت نے کیا، وزیر اعظم احساس پروگرام کا دائرہ وسیع کر کے ان علاقوں تک پہنچایا گیا ہے بہت جلد اس کے ثمرات سے یہاں کے غریب عوام مستفید ہونگے،انصاف روزگار سکیم کے تحت قبائلی علاقوں کے جوانوں کو روزگار کے لئے بلا سود قرضے دیئے جائیںگے۔وزیر اعلی محمود خان نے راجگال تیراہ میں بھی بہت جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کا عندیہ دیااور کہا کہ اقلیتی برادری کےلئے بنائی گئی کرسچن کالونی لنڈی کوتل کا بھی بہت جلد آفتاح کرونگا۔








